بنگلورو،3؍جولائی (ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے جنگلات اروند لمباولی نے تیقن دیا کہ ملائی مہادیشورا پہاڑ کے اطراف واکناف گاؤں کے جنگلاتی علاقوں میں بہنے والے عوام کے مسائل حل کرنے اقدامات کئے جائیں گے۔
یہاں محکمہ کنڑا وثقافت کے وزیر کے دفتر میں ملاقات کرنے آئے مالورمٹھ کے شانتا ملیکارجن سوامی نے ملائی مہادیشورا پہاڑ کے اطراف جنگلاتی علاقوں میں بسنے والے مکینوں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران لمباولی نے یہ تیقن دیا۔
انہوں نے بتایاکہ ان علاقوں کے مکین جنگلاتی پالیسی کی وجہ سے مسائل کا شکارہیں۔ ملائی مہادیشورا جنگلاتی علاقہ سے گاؤں کے لئے سڑک کی تعمیر بجلی کا رابطہ ودیگر سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ مندر کی ترقی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ان مکینوں کے مسائل حل کرنے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی گئی ہے اور مرحلہ وار ان کے دیگر مسائل بھی حل کئے جائیں گے۔
اس موقع پر گنڈے گال مالورمٹھ کے ملیکارجن سوامی، وزیر اعلیٰ کے صلاح کار بیلور سدرشن ودیگر حاضر رہے۔